اہم خبریںتازہ تریندنیا

بھارتی یوٹیوبر دھروو راٹھی گرفتار

گروگرام(اے ون نیوز )بھارت کے معروف یوٹیوبر دھروو راٹھی کو نئی دہلی میں مجوزہ احتجاج سے قبل پولیس نے حراست میں لے لیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دھروو راٹھی الیکشن کمیشن کی انتخابی فہرستوں پر نظرثانی کے عمل کے خلاف جنتر منتر پر ہونے والے احتجاج میں شرکت کرنے والے تھے۔

پولیس نے گروگرام میں ان کی رہائش گاہ پہنچ کر انہیں دہلی جانے سے روکا، تاہم انکار کرنے پر انہیں حراست میں لے لیا گیا۔

احتجاج کی منتظم جماعت کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) نے کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے اسے اختلافی آوازیں دبانے کی کوشش قرار دیا۔

دوسری جانب احتجاج کے پیشِ نظر دہلی میں سیکیورٹی سخت کرتے ہوئے ہزاروں اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button