اہم خبریںتازہ تریندنیا

 قاسم سلیمانی کی برسی کی تقریب میں 2 دھماکے ،103 سے زائد افراد جاں بحق

جنرل قاسم سلیمانی کی برسی کی تقریب کے دوران 2 بم دھماکوں میں 103 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دھماکے ایک تقریب کے دوران ہوئے جو سنہ 2020 میں بغداد میں امریکی ڈرون حملے میں مارے گئے جنرل قاسم سلیمانی کی یاد میں منعقد کی گئی تھی۔

ایران کے جنوبی شہر کرمان کی ایک مسجد میں پاسداران انقلاب کے بیرون ملک آپریشنز کے سربراہ کی قبر کے قریب پیش آنے والے اس واقعے میں کم از کم 103 افراد مارے گئے ہیں۔ 

ایرانی میڈیا کے مطابق قاسم سلیمانی کے مقبرے کی جانب جانے والی سڑک پر رکھے گئے گیس سلنڈرز میں دھماکے ہوئے، دھماکوں کے بعد شہر بھرمیں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔

گورنر کرمان کے مطابق قاسم سلیمانی کی برسی کے موقع پر قبرستان میں ہزاروں لوگ موجود تھے، دھماکے دہشتگردی کے واقعات ہیں، سیکیورٹی حکام صورتحال کا جائزہ لے کر تحقیقات کر رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button