اہم خبریںپاکستانپنجابتازہ ترین

تحریک انصاف نے مسلم لیگ (ن) کی کون سی وکٹ گرا دی؟

تحریک انصاف نے مسلم لیگ (ن) کی شیخوپورہ سے وکٹ گرا دی۔

مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم پی اے افتخار احمد بھنگو نے ٹکٹ نہ ملنے پر پارٹی کو خیر بادکہہ دیا، انہوں نے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان کر دیا، افتخار احمد نے پی ٹی آئی امیدوار ارشد محمود منڈیا کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ ضمنی انتخابات میں حاجی افتحار بھنگو مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہو ئے تھے تاہم مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے حاجی افتخار بھنگو کو اس مرتبہ ٹکٹ جاری نہیں کیا جس پر انہوں نے پارٹی ہی چھوڑ دی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button