بانی پی ٹی آئی نے آزاد امیدواروں کو سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کی اجازت دے دی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض اراکین کے مجلس وحدت المسلمین میں شمولیت پر تحفظات کے باعث سنی اتحاد کونسل کے نام پر غور کیا گیا، سنی اتحاد کونسل سے اتحاد وفاق اور پنجاب کی سطح پر ہوگا۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے آزاد اراکین کو اپنی دستاویز الیکشن کمیشن میں جلد ازجلد جمع کرانے کی ہدایت کر دی، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد اراکین کل سے شمولیتی دستاویز الیکشن کمیشن میں جمع کرائیں گے۔
قبل ازیں پی ٹی آئی سے ’بلے‘ کا انتخابی نشان چھن جانے کے بعد آزاد حیثیت میں انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ اراکین کے مجلس وحدت المسلمین میں ضم ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا تھا۔