اہم خبریںپاکستانتازہ ترینکھیل

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرزکو 5 وکٹ سے شکست دےدی

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان سپر لیگ 9 کے چوتھے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی۔قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز کی جانب دیا گیا 188 رنز کا ہدف کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ پر 187 رنز بنائے۔قلندرز کے اوپنر صاحبزادہ فرحان 62 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر ثابت ہوئے، انہوں نے 43 گیندوں کا سامنا کیا اور 3 چھکے اور 6 چوکے لگائے۔لاہور قلندرز کے جہاں داد خان نے 45 رنز کی ناقابل شکست اور برق رفتار اننگز کھیلی، انہوں نے 17 گیندیں کھیلی اور 4 چھکے اور 3 چوکے لگائے۔قلندرز کے سکندر رضا نے 18، وین ڈر ڈیوسن نے 15، شاہین آفریدی نے 12 اور عبداللّٰہ شفیق نے 11 رنز کی باری کھیلی جبکہ فخر زمان اور کارلوس براتھ ویٹ نے 6، 6 رنز بنائے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 188 رنز کا ہدف آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، خواجہ نافے 60 رنز کیساتھ ناقابل شکست رہے، سعود شکیل نے 40 اور جیسن رائے نے 24 رنز بنائے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے محمد حسنین اور عقیل حسین نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد عامر، محمد وسیم اور ابرار احمد نے ایک، ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button