اہم خبریںتازہ ترینٹیکنالوجی

سعودی لباس پہنے روبوٹ کی خاتون رپورٹر کیساتھ انتہائی شرمناک حرکت، ہنگامہ برپا،کمپنی نے معافی مانگ لی،ویڈیودیکھیں

ٹیکنالوجی کی دنیا میں آرٹیفشل انٹیلی جنس اور ربوٹس نے انسانوں کی جگہ لینا شروع کردی ہےاور اب سعودی لباس پہنے ایک روبوٹ کی ویڈیو نے انٹرنیٹ پر ہنگامہ برپا کردیا ، اس کی وجہ اس روبوٹ کی خاتون رپورٹر کیساتھ شرمناک حرکت ہے جوکیمرے نے قید کرلی۔

تفصیلات کے مطابق کسی تقریب میں ایک روبوٹ موجود ہے جس نے سعودی روایتی لباس زیب تن کررکھا ہے اور خاتون رپورٹر جیسے ہی اس کے قریب پہنچ کر کیمرے کی طرف دیکھ کر کچھ بولنا شروع کرتی ہے تو وہ روبوٹ نامناسب حرکت کرتا ہے جو دوسرے کیمرے میں ریکارڈ ہوجاتا ہے اور پھر یہ ویڈیو انٹرنیٹ پر کسی نے شیئرکردی۔

آرٹی ای اردو نے ویڈیو شیئرکرتے ہوئے لکھا کہ ’’ سعودی روبوٹ کی طرف خاتون رپورٹر کو ہراساں کرنے کی حرکات  ریکارڈ ہوئی ہیں جس کے بعد روبوٹ بنانے والے انجینئرز کا کہنا ہے کہ یہ حرکت ایک ٹیکنکل گلیچ کی وجہ سے ہوئیں، خاتون رپورٹر سے معذرت کر لی گئی‘‘۔

https://www.facebook.com/100072769207392/videos/741555014439224

ماہرین کا خیال ہے کہ ممکنہ طورپر اس روبوٹ میں سنسر تھا اور خاتون اس قدر قریب پہنچی تو  ہاتھ ملانے یا جوابی ردعمل کے لیے روبوٹ نے اپنے ہاتھ کو حرکت دی  لیکن خاتون رپورٹر کے زیادہ قریب ہونے کی وجہ سے اس کے جسم سے چھو گیا، وہ ایک مشین ہے لیکن اس کے آپریٹر نے خاتون رپورٹر کو پہلے ہی فاصلہ رکھنے کی ہدایت کرنی چاہیے تھی ۔ یہ بھی ممکن ہے کہ وہ اپنے ہاتھ ہلا کر موجودگی کا احساس دلاتا ہو لیکن اس حرکت کے کیمرے میں ریکارڈ ہونے کی وجہ سے اسے ہراساں کرنے سے تشبیہہ دیدی گئی ۔ 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button