اہم خبریںتازہ ترینشوبز

’’کچھ مردوں نے ہم جنس پرستی جیسے تعلق کیلئے رابطہ کیا‘‘ فیصل قریشی کا حیران کن انکشاف

پاکستان کی معرف ڈیزائنر ماریہ بی کے دعوے کے بعد اب اداکار فیصل قریشی نے بھی حیران کن انکشاف کرتے ہوئے کہاہے کہ”بعض مردوں نے ان سے ہم جنس پرستی جیسے تعلقات قائم کرنے کیلئے رابطہ کرنے کی کوشش کی جس پر انہیں بہت ہنسی آئی۔”

تفصیلات کے مطابق فیصل قریشی نے ایف ایچ ایم نامی پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے کئی سنسنی خیز انکشافات کیے، فیصل قریشی کا کہناتھا کہ ’وہ مسلمان ہیں اور بطور مسلمان دین اسلام انہیں ہم جنس پرستی حرام قرار دے چکا ہے۔  اللہ نے جس مقصد کے لیے عورت اور مرد کو بنایا ہے، وہ اہم ہیں، قرآن پاک میں بھی صرف 2 جنس کا ہی ذکر ہے”۔

اداکار نے کہا کہ وہ کسی مرد کو بھائیوں کی طرح گلے لگا سکتے ہیں، انہیں بھائی ہونے کے ناطے گالوں پر بوسہ دے سکتے ہیں، لیکن اگر وہی مرد انہیں کسی اور نظر سے دیکھے تو وہ اسے تھپڑ رسید کر دیں گے۔

اسی پوڈکاسٹ میں فیصل قریشی کی جانب سے انکشاف میں کہنا تھا کہ کچھ مردوں نے اس طرح کے تعلقات استوار کرنے کے لیے رابطہ کرنے کی کوشش کی تھی، تاہم اس پر انہیں ہنسی آئی۔ آن لائن پلیٹ فارمز پر کچھ مردوں کی جانب سے  میسجز بھی بھیجے گئے، تاہم اداکار نے فوراً انہیں بلاک کر دیا۔

 اس سب میں فیصل قریشی کی جانب سے ان مردوں کے حوالے سے تفصیلات نہیں شئیر کی گئیں، جس میں کہنا تھا کہ کچھ انڈسٹری کے مردوں کی جانب سے ہم جنس تعلقات قائم کرنے کے لیے رابطہ کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button