اہم خبریںپاکستانپنجابتازہ ترین

مری، سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ، 10 افراد جاں بحق، 13 شدید زخمی

مری(اے ون نیوز)مری ایکسپریس وے پرایک انتہاائی افسوسناک حادثہ پیش آیا ہے۔ مری کے علاقے ’کھجٹ‘ کے مقام پر اچانک سیاحوں کی وین الٹ گئی اور وین میں آگ بھڑک اٹھی۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 10 ہوگئی ہے جبکہ 13 افراد کے شدید زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ زخمیوں کو پمزاسلام آباد منتقل کیا جارہا ہے

حادثے کے بعد ریسکیو ٹیمیں اور متعلقہ حکام نے فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں تھیں۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق حادثے کے بعد وین میں آگ لگی۔ وین موڑ کاٹتے ہوئے روڈ کنارے نالے میں جاگری۔

لاشوں کی شناخت میں مشکلات کاسامنا ہے، مرنےوالوں میں خواتین اوربچےبھی شامل ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ریسکیو ٹیمیں موقع پر موجود ہیں اور امدادی سرگرمیاں بھرپور انداز میں جاری ہیں۔ متاثرہ افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے اور صورتحال پر قابو پانے کے لیے متعلقہ ادارے مشترکہ طور پر کام کر رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button