لندن (اے ون نیوز) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی خرید ریکارڈ سطح تک پہنچ گئی۔
اے ون ٹی وی کے مطابق سوسائٹی آف موٹر مینوفیکچررز اینڈ ٹریڈرز کے اعداوشمار میں بتایا گیا ہے کہ جولائی سے ستمبر کے درمیان 53 ہزار 423 الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت ہوئی۔ یہ تعداد گزشتہ برس اس دورانیے میں ہونے والی فروخت سے 57 فی صد زیادہ ہے۔
اس کے علاوہ استعمال شدہ ہائبرڈ اور پلگ-اِن ہائبرڈ کی فروخت بھی بالترتیب 35.8 فی صد اور 29 فی صد اضافہ دیکھنے میں آیا۔ جبکہ 11 لاکھ 20 ہزار پیٹرول کی کاریں (5.7 فی صد اضافہ) اور 6 لاکھ 80 ہزار ڈیزل کاریں (3.9 فی صد کمی) نے مالکان کی ملکیت میں گئیں۔
مجموعی طو پر 19 لاکھ 70 ہزار فروخت کے ساتھ استعمال شدہ کاروں کی مارکیٹ میں 4.3 فی صد کا اضافہ ہوا۔