سکیورٹی فورسز کا ژوب میں آپریشن ، 15خارجی دہشتگرد جہنم واصل

راولپنڈی (اے ون نیوز ) سکیورٹی فورسز نے ژوب میں آپریشن کے دوران 15 خارجی دہشتگرد جہنم واصل کردیئے، ہلاک خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے شہر ژوب سمبازہ میں خوارج کے خلاف آپریشن کیا، فورسز نے خارجیوں کے ٹھکانوں پر مئوثر طریقے سے کاروائی کی۔
اس دوران سکیورٹی فورسز اور خوارج دہشتگردوں کے درمیان فائرمگ کا تبادلہ بھی ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں 15 خارجی دہشتگرد جہنم واصل کردیئے گئے۔ خوارج دہشتگردوں سے بہادری سے لڑتے ہوئے پاک فوج کے سپاہی عارف الرحمان نے جام شہادت نوش کیا۔
سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے ہلاک خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا، علاقے میں ممکنہ خوارج کی موجودگی پرسینیٹائز آپریشن جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں، بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔