اہم خبریںپاکستانتازہ ترینخیبر پختونخواہ

لکی مروت،فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں نے17سویلین ورکرز کو اغوا کرلیا

لکی مروت(اے ون نیوز) لکی مروت کے علاقے کبل خیل میں فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں نے17 سویلین ورکرز کو بھتہ خوری کے لیے اغوا کرلیا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ اغوا کیےگئے سویلین ورکرز نہتے تھے، فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں نے سویلین ورکرز کو اغوا کرنےکے بعد وہاں کے مقامی ٹھیکے دار کی گاڑی کو بھی آگ لگا دی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذکرنے والے اداروں نے اب تک 8 مغوی ورکرز کو باحفاظت باز یاب کروا لیا ہے، باقی ورکرز کو بھی باز یاب کروا لیا جائےگا، اس سلسلے میں آپریشن جاری ہے۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ فتنہ الخوارج کی پاکستان اور عوام دشمن بیہمانہ کارروائیوں کا دین اور اسلامی اقدار سے کوئی تعلق نہیں، اس بیہمانہ اقدام کرنے والے عناصرکو کیفر کردار تک پہنچایا جائےگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button