پاکستانتازہ ترینخیبر پختونخواہ
پشاور ،سسر کی بیٹوں سمیت فائرنگ ،جنازے میں شریک داماد 2 بھائیوں سمیت قتل
کاٹلنگ(اے ون نیوز) پشاو ر کے علاقے سرفراز کلی میں خون کی ہولی۔ سسر نے اپنے بیٹوں سے مل کر جنازے میں شریک اپنے داماد ان کے دو بھائیوں پر اندھادھند فائنگ کردی۔
جسکے نتیجے میں 40 سالہ رحمت خان اور انکے بھایی عبدالغفار موقع پر جان بحق ہوگئے۔ جبکہ تیسرا بھائی مطیع اللہ شدید زخمی حالت میں ایم ایم سی مردان منتقل کردیا گیا۔مقتولیں چارسدہ تنگی سے جنازے کےلئے آتھے۔
مقتولین کے بھائی عبداقیوم نے شیربہادر ولد حبیب نور گل احمد عبداللہ یوسف پسران شیر بہادر سکنہ تاجہ رستم کے خلاف دعویداری کردی ہیں۔ وجہ عناد گھریلوی ناچاقی بتائی جارہی ہے۔ پولیس تھانہ تھانہ جبر نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔