اہم خبریںپاکستانتازہ ترینتجارت

فی تولہ سونا یکدم 10 ہزار روپے مہنگا

کراچی(اے ون نیوز) عالمی معیشت پر چھائی غیر یقینی کے دوران پاکستان سمیت دنیا بھر میں سونے کی قیمت بلند ترین سطح پرپہنچ گئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں سونےکی فی تولہ قیمت 10 ہزار روپے بڑھ کر 3 لاکھ 38 ہزار 800 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ چکی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 10گرام سونے کی قیمت بھی 8 ہزار 573 روپے بڑھ کر 2لاکھ 90ہزار 466 روپے ہوگئی ہے۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کی قیمت 100 ڈالر اضافے سے 3218 ڈالر فی اونس ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button