پاکستانتازہ ترینخیبر پختونخواہ
وزیراعلیٰ کے پی محمود خان نے اسمبلی تحلیل کی سمری پر دستخط کر دیئے
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے صوبائی اسمبلی کی تحلیل پرعملدرآمد شروع ہو گیا، وزیراعلیٰ محمود خان نے خیبر پختونخوا اسمبلی کی تحلیل کی سمری پر دستخط کر دئیے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے دستخط کے بعد خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل کی ایڈوائس گورنر کے پی کو بھیج دی، گورنر خیبر پختونخوا 48 گھنٹے میں سمری منظور کر کے دستخط کریں گے۔
گورنر خیبر پختونخوا کی جانب سے دستخط نہ کرنے کی صورت میں 48 گھنٹے کے بعد اسمبلی ازخود تحلیل ہو جائے گی، خیبرپختونخوا میں اسمبلی تحلیل کے بعد 90 دن میں انتخابات کرانا ہوں گے۔