اہم خبریںپاکستانپنجابتازہ ترین

لاہور میں سورج آگ برسانے لگا،گرمی کے ریکارڈ ٹوٹ گئے

لاہور (اے ون نیوز )لاہور میں سورج آگ برسانے لگا،گرمی کا 18 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا،درجہ حرارت 48 تک جا پہنچا جو محسوس 52 تک ہو رہا ہے.

محکمہ موسمیات کےمطابق 2007 میں لاہور ائیرپورٹ پر زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 48 سینٹی گریڈ تھا جب کہ اب 18 سال بعد لاہور میں عید کے تیسرے روز 9 جون کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 46 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، اس طرح یہ دن گرم ترین رہا۔

دوسری جانب ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید گرمی کی لہر برقرار ہے۔اسلام آباد اور پشاور میں 44، لاہور میں 48، کوئٹہ میں 36 اور کراچی میں 34 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

گزشتہ روز ڈی جی خان اور جیکب آباد میں سب سے زیادہ 49 ڈگری، سرگودھا اور سبی میں 48 جب کہ گوجرانوالہ، جہلم، قصور اور منڈی بہاءالدین میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button