
لاہور(اے ون نیوز)ٹک ٹاکرمسٹرپتلوکوچارروزہ جسمانی ریمانڈپرپولیس کے حوالے کردیاگیا۔
ٹک ٹاکر مسٹر پتلو کو تھانہ موترہ پولیس کی طرف سے بھائی سمیت جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا، پولیس کی طرف سے ملزم پتلو کے سات روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی جس پرعلاقہ مجسٹریٹ کی جانب سے مسٹر پتلو کوچار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس تھانہ موترہ کے حوالے کردیاگیا۔
تھانہ موترہ میں مسٹر پتلو کی شادی کی تقریب میں دو افرادکی ہلاکت کی تفتیش کی جائے گی۔
دوسری جانب دھمکی کیس میں مسٹر پتلو کی درخواست ضمانت دائرپر 16 نومبرکو پیشی کی تاریخ مقررکردی گئی ہے۔
مسٹر پتلو کی جانب سے عثمان مشتاق، شیخ ثاقب حمید نے درخواست ضمانت دائر کی ہے۔




