لاہور (اے ون نیوز) سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کو اینٹی کرپشن پنجاب نے گرفتار کرلیا۔
اے ون ٹی وی کے مطابق دوست مزاری کو لاہور کے نجی ہسپتال سے حراست میں لیا گیا ہے۔ ان کے کزن شباب مزاری نے سابق ڈپٹی سپیکر کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دوست مزاری نجی ہسپتال میں اپنے دادا اور سابق وزیراعظم بلخ شیرمزاری کی عیادت کے لیے آئے تھے۔