اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

تاحیات کسی کو عدالتی کارروائی سے تحفظ دینا شریعت اور آئین کی روح کیخلاف ہے، مفتی تقی عثمانی

کراچی(اے ون نیوز) مفتی تقی عثمانی کا کہنا ہے کہ اسلام میں کوئی بھی شخص چاہےکتنےبھی بڑے عہدے پر ہو کسی بھی وقت عدالتی کارروائی سے بالاتر نہیں ہوسکتا۔

اپنے بیان میں مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ خلفائے راشدین کی مثالیں سب کو معلوم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے دستور میں پہلے بھی صدر کو صدارت کے دوران تحفظ دیاگیا تھا جو اسلام کے خلاف تھا، اب تاحیات کسی کو یہ تحفظ دینا شریعت اور آئین کی روح کے بالکل خلاف ہے۔

مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ یہ استثنیٰ ملک کے لیے نہایت شرمناک ہوگا، پارلیمنٹ کے ارکان سے درخواست ہے کہ وہ یہ گناہ اپنے سر نہ لیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button