
کراچی(اے ون نیوز)ملک میں سونے کی مقامی اور بین الاقوامی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 ہزار 600 روپے مہنگا ہوگیا۔
آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 77 ہزار 762 روپے ہوگئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار 943 روپے اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 9 ہزار 603 روپے تک پہنچ گئی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا، جہاں سونا 46 ڈالر مہنگا ہونے کے بعد 4 ہزار 554 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا۔
یاد رہے کہ ہفتے کو سونے کی فی تولہ قیمت 2200 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 73 ہزار 162 روپے ہوگئی تھی۔
دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 236 روپے کے اضافے سے 8270 روپے ہوگئی۔
معاشی ماہرین کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ معاہدے سے متعلق غیر یقینی صورتحال اور عالمی معاشی تبدیلیاں قیمتی دھاتوں کی قیمتوں پر اثر انداز ہو رہی ہیں۔




