
اسلام آباد(اے ون نیوز)اسلام آباد پولیس نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں جے یو آئی کے رہنما فرخ کھوکھر کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق فرخ کھوکھر کو زیرو پوائنٹ کے ناکے سے گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس نے فرخ کھوکھر کو تحویل میں لینے کے بعد تھانہ آبپارہ منتقل کر دیا ہے۔
خیال رہے کہ راولپنڈی اور اسلام آباد کے معروف سیاسی گھرانےکی سماجی وسیاسی شخصیت فرخ کھوکھر نے چند ماہ قبل جے یو آئی میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔




