اہم خبریںپنجابتازہ ترین

لاہور، سیوریج لائن میں گرکر جاں بحق خاتون اور بچی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آ گئی

لاہور(اے ون نیوز)بھاٹی گیٹ پر داتا دربار کے قریب سیوریج لائن میں گر کر جاں بحق ہونیوالی ماں بیٹی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آ گئی۔

رپورٹ کے مطابق دونوں ماں بیٹی کے سروں پر زخم کے نشانات پائے گئے جب کہ خاتون سعدیہ کے دائیں کندھے کی ہڈی بھی ٹوٹ چکی تھی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 9 ماہ کی بچی ردا فاطمہ کی گردن کی ہڈی بھی ٹوٹی ہوئی تھی، سعدیہ کی کمر پر متعدد زخموں کے نشانات تھے، دونوں کی موت سر اور گردن کی ہڈیاں ٹوٹنے کی وجہ سے ہوئیں۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم خاتون ڈاکٹر نے کیے جس کے بعد رپورٹ کو سیل کردیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button