
اسلام آباد(اے ون نیوز)پاک فضائیہ نے بلااشتعال افغان جارحیت کے جواب میں افغانستان پر مؤثر فضائی حملے شروع کر دیے، ننگرہار کے اندر بڑا ایمونیشن ڈیپو تباہ کر دیا گیا ہے۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ فضائی حملے میں ننگرہار میں ٹھکانوں کی درست نشاندہی کر کے بڑا ایمونیشن ڈیپو تباہ کر دیا گیا ہے،مزید حملے جاری ہیں۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فضائیہ نے کابل ، قندھار اور پکتیا میں اہم ملٹری تنصیبات کو بھی مؤثر فضائی حملے میں تباہ کر دیا۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ کے فضائی حملوں کے دوران کابل میں 2 بریگیڈ ہیڈ کوارٹر جبکہ قندھار میں فضائی حملے کے دوران ایک کور ہیڈکوارٹر اور ایک بریگیڈ ہیڈ کوارٹر تباہ کر دیا گیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق قندھار میں ایمونیشن ڈیپو اور لاجسٹک بیس ، پکتیا میں بھی کور ہیڈ کوارٹر کو تباہ کر دیا گیا۔
واضح رہے کہ پاک افغان سرحد پر افغان طالبان رجیم کی بلااشتعال کارروائیوں کے خلاف پاکستان نے آپریشن غضب للحق شروع کردیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی سے افغان طالبان کے متعدد ٹھکانے تباہ ہوگئے اور خوارج بھاگ کھڑے ہوئے۔
سکیورٹی فورسز نےکرم سیکٹر کے قریب افغان طالبان کے کئی ٹھکانے تباہ کردیے اور مزید8 طالبان جنگجو ہلاک کردیے۔ اب تک کی مصدقہ اطلاعات کے مطابق تقریباََ 44 افغان طالبان ہوچکےہیں۔




