اہم خبریںتازہ تریندنیا

دبئی، غلط جگہ سے سڑک پار کرنے پر 400 درہم جرمانہ ہوگا، پولیس کی وارننگ

دبئی(اے ون نیوز)دبئی پولیس نے غلط جگہ سے سڑک پار کرنے والوں کو متنبہ کردیا۔

پولیس کی جانب سے وارننگ جاری کی گئی ہے کہ دبئی میں غلط جگہ سے سڑک پار کرنے پر 400 درہم جرمانہ ہوگا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پیدل چلنے والوں کو مقررہ کراسنگ اور ٹریفک سگنلز استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

دبئی پولیس نے ڈرائیوروں کو رفتار کم رکھنے اور پیدل چلنے والے افراد کو راستہ دینے کی تاکید کی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق حادثات روکنے اور پیدل چلنے والوں کے لیے خصوصی آگاہی مہم شروع کی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button