
واشنگٹن: امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے قریبی مشیران ایران کے خلاف دوبارہ محدود فوجی کارروائیاں شروع کرنے پر غور کر رہے ہیں جبکہ آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی جاری رکھنے کی حکمت عملی بھی زیر غور ہے۔
مزید برآں ایک اور ممکنہ آپشن کے طور پر محدود مدت کی ناکہ بندی پر غور کیا جا رہا ہے، جبکہ امریکا اپنے اتحادی ممالک پر بھی دباؤ ڈال سکتا ہے کہ وہ مستقبل میں آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں کی سیکیورٹی کے لیے طویل المدتی فوجی مشن کی ذمہ داری سنبھالیں۔
ماہرین کے مطابق اگر یہ اقدامات عملی شکل اختیار کرتے ہیں تو اس کے عالمی معیشت، خاص طور پر تیل کی سپلائی اور توانائی کی منڈیوں پر گہرے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔




