
ٹوبہ ٹیک سنگھ (اے ون نیوز) مسلم لیگ( ن) کے رکن صوبائی اسمبلی کرنل (ر) سردار ایوب گادھی قاتلانہ حملے میں زخمی ہوگئے۔
کرنل (ر )سردار ایوب گادھی اپنے گاؤں چک 184 گ ب میں ڈیرہ پر بیٹھے تھے کہ قاتلانہ حملہ ہوا۔ شدید فائرنگ کے نتیجے میں4 افراد زخمی ہوئے جن میں لیگی ایم پی اے بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال ٹوبہ ٹیک سنگھ منتقل کردیا گیا ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونے والا ایک شخص جاں بحق ہوگیا ہے۔ پولیس نے واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش شروع کردی ہے۔




