اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

جس سٹیڈیم میں ہمارے مخالفین تقریر کر رہے تھے وہ پیپلز پارٹی کے دور میں ہی بنا ہے،بلاول

کراچی(اے ون نیوز)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عوام کے لیے بننے والی چیز عوام کو تحفہ نہیں ہوتا، یہ عوام کا حق ہوتا ہے۔اپنے ویڈیو بیان میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ بسوں، سڑکوں، ایئرپورٹس کے وعدے سنائے جارہے ہیں۔

میں ہر بس، ہر سڑک، ہر اسپتال اور ہر ایئرپورٹ کا خیرمقدم کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے صرف وعدے نہیں کیے بلکہ 3 ہزار روزگار کے نئے مواقع رکھے ہیں۔ میں نے خود پچھلے بجٹ میں میرپور ایئرپورٹ کیلئے پیسے دلوائے تھے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ جس اسٹیڈیم میں ہمارے مخالفین تقریر کر رہے تھے وہ بھی پیپلز پارٹی کے دور میں ہی بنا ہے۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ میں کشمیرکے عوام کو حق حاکمیت، حق ملکیت اور حق روزگار دلوانا چاہتا ہوں۔ کشمیریوں کو حقوق مل جائیں تو انہیں ایسے تحفے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button