اہم خبریںپنجابتازہ ترین

پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس میں مزید اہم انکشافات سامنے آگئے

لاہور (اے ون نیوز ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس میں مزید اہم انکشافات سامنے آگئے۔

قتل کی واردات میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل مرکزی ملزم زمان عرف کگی بٹ کے بھائی شہزاد بٹ کے نام رجسٹرڈ تھی، شہزاد بٹ بھی اس وقت بیرون ملک ہے، ملزم ارسلان 2 شوٹرز کے ہمراہ سفید رنگ کی کرائے کی گاڑی پر لاہور پہنچا۔ دونوں شوٹرز کو فردوس مارکیٹ سے موٹر سائیکل دی گئی اور لوکیشن بھی سمجھائی گئی، شوٹرز جعلی نمبر پلیٹ والی موٹر سائیکل پر جائے وقوعہ پر پہنچے اور عبداللہ طاہر کو کلینک میں قتل کیا۔

واردات کے بعد موٹر سائیکل سوار شوٹرز واپس فردوس مارکیٹ پہنچے جہاں سے ارسلان انہیں جعلی نمبر پلیٹ والی سفید رنگ کی گاڑی پر لیکر اسلام آباد روانہ ہوئے جبکہ ایک ملزم موٹر سائیکل لیکر اس کی نمبر پلیٹ دوبارہ اصل لگا کر واپس گوجرانوالہ پہنچا۔

ملزمان نے ٹھوکر نیاز بیگ اور راوی ٹول پلازہ کے درمیان گاڑی سے جعلی نمبر پلیٹ اتاری اور اصل نمبر پلیٹ لگائی، ملزمان براستہ موٹروے لاہور سے اسلام آباد پہنچے، اسلام آباد پہنچ کر گاڑی کے مالک کو اسلام آباد سے گاڑی لے جانے کا کہا گیا۔

تینوں ملزمان اسلام آباد سے ایک کرائے کی گاڑی پر وانا روانہ ہوئے، گاڑی اسلام آباد سے گوجرانولہ ایک کار واش سینٹر پہنچی تو لاہور سے سی سی ڈی ماڈل ٹاؤن کی ٹیم بھی وہاں پہنچ گئی، گاڑی دھونے والے سے پولیس گاڑی کے مالک تک پہنچی اور اسے حراست میں لیا گیا۔وقوعہ میں استعمال ہونے والی گاڑی اور موٹر سائیکل سی سی ڈی ماڈل ٹاؤن پولیس کے قبضے میں ہے، پولیس کی 2 خواتین سمیت دیگر زیر حراست افراد سے تفتیش جاری ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان کی آخری لوکیشن وزیرستان کے علاقہ گرباز کی آئی۔ملزمان کی گرفتاری کے لیے سی سی ڈی ٹیم تاحال وزیرستان میں موجود ہے، شوٹرز اور ان کو لاہور لیکر آنے والا ملزم ارسلان کی گرفتاری کے لیے پولیس کی کوشش جاری ہے، شوٹرز سمیت کیس میں اب سارے کرداروں کی شناخت سامنے آچکی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button