اہم خبریںپنجابتازہ ترین

نواز شریف جدید پاکستان کے بانی ہیں، مریم نواز

مری(اے ون نیوز ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) نے کامیابی حاصل کرکے ثابت کردیا کہ عوام نے انتشار اور تشدد کی سیاست کو مسترد کردیا ہے۔

مری میں مسلم لیگ (ن) کے پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کے عوام نے مشکل حالات کے باوجود اپنی ترقی کا فیصلہ کیا، مسلم لیگ (ن) کے جلسوں میں پاکستان زندہ باد کے نعرے لگے اور شرپسند عناصر کو شکست فاش ہوئی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ امیر مقام، رانا ثنا اللہ، طارق فضل چودھری سمیت پارٹی کے تمام رہنماو¿ں اور کارکنوں نے انتخابات میں بھرپور محنت کی، مسلم لیگ (ن) نے کشمیر میں اپنی اکثریت واپس چھین لی ہے، الیکشن کے بعد اب ہمارا اصل امتحان شروع ہوا ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ حکومت بنانے کے بعد ایک دن بھی ضائع نہیں کرنا، کشمیر میں پروٹوکول اور ڈنر انجوائے کرنے نہیں بلکہ عوام کی خدمت اور کام کرنے آئے ہیں، ظلم اور ناانصافی کے باوجود مسلم لیگ (ن) کو کامیابی ملی۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں ہر ترقیاتی منصوبے پر نواز شریف کا نام لکھا ہوا ہے، نواز شریف جدید پاکستان کے بانی ہیں، جو لوگ کہتے تھے کہ مسلم لیگ (ن) کمزور اور ختم ہورہی ہے، آزاد کشمیر کے انتخابات نے انہیں بہترین جواب دے دیا ہے۔

پیپلزپارٹی پر تنقید کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے گلگت بلتستان کے انتخابات کے بعد پیپلزپارٹی کو مبارکباد دی، افسوس ہے کہ پیپلزپارٹی نے دھاندلی کے الزامات لگائے، جہاں وہ جیت گئے وہاں دھاندلی کے الزامات نہیں لگائے گئے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے سندھ کی صورتحال پر بھی تنقید کی اور کہا کہ سندھ کی سڑکیں ٹوٹی ہوئی ہیں، وہاں 17 سال سے پیپلزپارٹی کی حکومت ہے لیکن بسیں اور سڑکیں خستہ حال ہیں، پیپلزپارٹی سندھ میں صفائی کا وعدہ بھی نہیں کرسکی کیونکہ وہاں گندگی ہے۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ جتنی سازشیں ہماری جماعت کےخلاف ہوئیں شاید کسی اور جماعت کے خلاف نہیں ہوئیں،2021 میں کشمیر میں (ن) لیگ کو17اور پی ٹی آئی کو 3 سیٹیں ملیں اس رزلٹ کو الٹا دیا گیا تھا، الحمدللہ ! مسلم لیگ (ن) نےاپنی وہ اکثریت واپس چھینی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button