اہم خبریںپاکستانتازہ ترینتجارت

رواں ہفتے پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز اضافہ

اسلام آباد(اے ون نیوز)حکومت کی جانب سے آئندہ دو روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کردیا گیا ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کے اعلامیے کے مطابق 26 اور 27 اگست کےلیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپیہ 12 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپیہ 11 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 343 روپے 10 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 371 روپے 80 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔ نئی قیمتیں 26 اور 27 اگست کے لیے ہوں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button