
لاہور(اے ون نیوز)سینئر صوبائی وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی دہشت گردی کے خلاف اقدامات کے حوالے سے گفتگو کو سوشل میڈیا پر منفی انداز میں پیش کیا جانا نہایت افسوسناک اور تمام گفتگو کے تناظر کو مسخ کرکے پیش کرنے کی مذموم اور قابل مذمت کوشش ہے۔
وزیراعلی پنجاب نے دہشت گردوں کی بین الصوبائی نقل و حرکت اور اس سے لاحق خطرات کی بات کر رہی تھیں جسے سیاسی حاسدین نےصوبایت اور لسانیت کا دانستہ اور سیاسی نمبرسکورنگ کے گھٹیا مقصد کا رنگ دے دیا گیا۔
وزیراعلی مریم نواز شریف صوبوں اور ان میں بسنے والی تمام اقوام کا ہمیشہ احترام کرتی ہیں۔ ایسے عناصر دہشت گردوں کے سہولت کار اور قوم میں تقسیم چاہتے ہیں . انسدادِ دہشت گردی کے معاملے کو صوبایت سے جوڑنا انتہائی گھٹیا اور افسوسناک ہے




