
لاہور(اے ون نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا دعویٰ ہے کہ علیمہ خان کو تھری ایم پی او کے تحت حراست میں لے لیاگیا ہے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق علیمہ خان اپر مال میں واقع اپنے گھر سے جم جانے کے لیے نکلی تھیں کہ انہیں حراست میں لے لیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ علیمہ خان کو لٹن روڈ پولیس نے حراست میں لیا اور ان کی گاڑی تھانے میں کھڑی ہے۔
پی ٹی آئی ذرائع کا بتانا ہے کہ علیمہ خان کو کوٹ لکھپت جیل منتقل کردیاگیاہے،خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے 27 ستمبر کو اسلام آباد مارچ کا اعلان کر رکھا ہے۔




