اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

علیمہ خان کو اغوا کیا گیا، 27 ستمبر کا احتجاج نہیں رکے گا، نورین خان کی زمان پارک کے باہر ہنگامی پریس کانفرنس

لاہور (اے ون نیوز) عمران خان کی بہن علیمہ خان کی گرفتاری کے بعد نورین نیازی نے زمان پارک کے باہر ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ علیمہ خان اور ان کے ڈرائیور کو اغوا کیا گیا ہے۔

نورین نیازی کا کہنا تھا کہ ہمیں پیغامات موصول ہونا شروع ہوئے کہ علیمہ خان کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ ان کی گاڑی تھانے میں موجود ہے۔ بعد ازاں سوشل میڈیا کے ذریعے معلوم ہوا کہ علیمہ خان کو ایم پی او کے تحت کہیں منتقل کردیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ علیمہ خان کو گرفتاری کے وقت کوئی کاغذ یا حکم نامہ نہیں دکھایا گیا، اس لیے ہمارا مؤقف ہے کہ انہیں اغوا کیا گیا ہے، ہمیں تاحال معلوم نہیں کہ علیمہ خان کہاں ہیں اور کس حالت میں ہیں۔

نورین نیازی نے کہا کہ اگر کسی کو یہ لگتا ہے کہ علیمہ خان کو گرفتار کر کے 27 ستمبر کے احتجاج کو روک لیا جائے گا تو ایسا نہیں ہوگا۔ ان کے بقول یہ ظلم اب گھر گھر کی کہانی بن چکا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم باہر نکلیں گے اور ہمیں کوئی نہیں روک سکتا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button