اہم خبریںبلوچستانپاکستانتازہ ترین

سکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحدی علاقے میں جارحیت کی کوشش ناکام بنادی، متعدد افغان طالبان ہلاک

چمن(اے ون نیوز) سکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحدی علاقےگلستان سیکٹر میں افغان طالبان کی جارحیت کی کوشش ناکام بناتے ہوئے متعدد افغان طالبان کو ہلاک کردیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک افغان سرحدی علاقےگلستان سیکٹر میں افغان طالبان نے جارحیت کی کوشش کی۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق سرحدی علاقےگلستان سیکٹر پر جارحیت کی کوشش پر سکیورٹی فورسز نے بروقت جوابی کارروائی کی۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہےکہ جارحیت کی کوشش کے دوران مؤثر جوابی کارروائی میں متعدد افغان طالبان مارےگئے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز اور افغان طالبان کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ سرحدی علاقے میں پاکستان کی سکیورٹی فورسز مکمل طور پر چوکس ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button