پنجابتازہ ترین

لاہورمیں شوہر نے 32 سالہ بیوی کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی

لاہور(اے ون نیوز) اچھرہ کے علاقے میں شوہر نے فائرنگ کرکے 32 سالہ بیوی کو قتل کردیا، بعد ازاں خود بھی گولی مار کر خودکشی کرلی۔

پولیس کے مطابق 33 سالہ ریحان لطیف نے فائرنگ کرکے اپنی اہلیہ کو قتل کیا اور بعد میں خود کو بھی گولی مار لی۔ واقعہ مبینہ طور پر گھریلو ناچاقی کے باعث پیش آیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ریحان لطیف دو بچوں کا باپ ، ویٹر لفٹر اور جم ٹرینر تھا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیئے ہیں، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔ پولیس کے مطابق تفتیش مکمل ہونے پر مزید حقائق سامنے آئیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button