اہم خبریںبرطانیہتازہ ترین

برطانوی شہزادے ولیم کے دیہی شاہی محل میں چور گھس آئے، دو افراد گرفتار

لندن(اے ون نیوز)برطانوی شاہی خاندان کی نجی رہائش گاہ بھی چوروں کی دسترس سے محفوظ نہ رہی شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ کے دیہی گھر میں نقب لگانے کی کوشش کے الزام میں پولیس نے دو مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق واقعہ پیر کی شام پیش آیا جب نورفک میں واقع شاہی جوڑے کی رہائش گاہ اینمر ہال میں چوری کی اطلاع ملی۔ خوش قسمتی سے واردات کے وقت گھر خالی تھا اور شاہی خاندان کا کوئی فرد وہاں موجود نہیں تھا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ کوئی عام دیہی مکان نہیں بلکہ 10 کمروں پر مشتمل شاہی رہائش گاہ ہے۔ سرخ اینٹوں سے تعمیر اس عمارت کو آنجہانی ملکہ الزبتھ دوم نے 2011 میں شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کی شادی کے بعد تحفے میں دیا تھا۔

یہ گھر شاہی خاندان کی نجی سینڈرنگھم اسٹیٹ میں واقع ہے اور شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ اسے مستقل رہائش کے بجائے تعطیلات کے دوران استعمال کرتے ہیں۔

پولیس نے واقعے کی اطلاع ملتے ہی علاقے میں بڑے پیمانے پر تلاش شروع کردی۔ مشتبہ افراد کا سراغ لگانے کے لیے سراغ رساں کتوں، ڈرونز اور ہیلی کاپٹر کی مدد بھی حاصل کی گئی۔

کارروائی کے دوران دو افراد کو حراست میں لے لیا گیا جن سے تفتیش جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button