اہم خبریںپاکستانتازہ ترینخیبر پختونخواہ

لیبیا کے قریب کشتی حادثے میں باجوڑ کے 35 نوجوان جاں بحق

باجوڑ(اے ون نیوز)لیبیا کے قریب سمندر میں کشتی حادثے میں باجوڑ کے 35 نوجوانوں کی اموات کی اطلاعات ہیں۔

وزیر مملکت برائے قبائلی امور مبارک زیب خان کا کہنا ہے کہ پاکستانی سفارتخانے اور وزارت اوور سیز کےحکام سے مسلسل رابطے میں ہیں، لاپتہ نوجوانوں کی تلاش اور جاں بحق افراد کی میتوں کی ریکوری کے لیے آپریشن جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریسکیو آپریشن میں متعلقہ حکام، نیوی، نیٹو اور امدادی اداروں کا تعاون حاصل ہے، میتوں کی جلد وطن واپسی اور متاثرہ خاندانوں کی مدد کے لیے اقدامات کیے جائیں گے، متاثرہ نوجوانوں کی مدد اور لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے کل خصوصی اجلاس ہوگا۔

مبارک زیب خان نے کہا کہ لیبیا کشتی حادثے کے بعد محفوظ رہنے والے باجوڑ کے نوجوانوں سے رابطہ کیا ہے، باجوڑ کا ہر نوجوان ہمارے لیے قیمتی ہے، اس کی حفاظت اولین ترجیح ہے، جاں بحق افراد کی مغفرت اور متاثرہ خاندانوں کے لیے صبر کی دعا کرتا ہوں۔

ڈپٹی کمشنر باجوڑ نے بھی لیبیا کشتی حادثے میں نوجوانوں کی ہلاکت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کی شریک ہے، کشتی حادثے کی شفاف اور مکمل تحقیقات کی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کےخلاف سخت قانونی کارروائی ہوگی، متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں، لواحقین کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button