
میر پور(اے ون نیوز)آزادکشمیر انتخابات کے پہلے مرحلے کے غیر حتمی غیرسرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے،ان کے مقابل مسلم لیگ کے امیدواروں کو 8نشستوں پر برتری حاصل ہے جبکہ پیپلزپارٹی کے امیدوار 5نشستوں پر آگے ہیں۔
ایل اے1 111 پولنگ سٹیشنوں کے غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن اظہر صادق 12976 ووٹ حاصل کرکے پہلے نمبر پر ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کے افسر شاہد 7752 ووٹ لے کر دوسرے نمبر ہیں،اب تک کے نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے اظہر صادق 5224 ووٹوں کی برتری حاصل ہے۔ ایل اے 2کے پولنگ سٹیشن 149کا غیرحتمی غیرسرکاری پہلا مکمل نتیجہ آگیا۔
غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے امیدوار قاسم مجید 12904 ووٹ حاصل کرکے پہلے نمبر پر ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوار عظیم بخش 8182ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں،ظفر انور 4669 ووٹ لیکر تیسرے نمبر پرہیں۔پیپلزپارٹی کے امیدوار قاسم مجید نے 4722 ووٹس کی لیڈ سے میدان مار لیا۔
ایل اے 3 129پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار چودھری محمد سعید 8986ووٹ لے کر آگے،پیپلزپارٹی کے یاسر سلطان 9146ووٹ لے کردوسرے نمبر پر ہیں،آزاد امیدوار معیز مجید 1501،آئی پی پی کے تسلم عارف 1293 ہیں۔
ایل اے 4 مسلم لیگ ن کے چودھری رخساراحمد7322ووٹ لے کرا ٓگے پیپلزپارٹی کے صہیب ارشد4425ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
ایل اے 5 96 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق ن لیگ کے وقار احمد 18453 ووٹ لیکر آگے،پی پی چودھری پرویز اشرف 14831 ووٹ لیکر پیچھے ہیں۔
ایل اے 6 128پولنگ سٹیشنزکے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق ن لیگ کے چودھری محمد رزاق 25902 لیکر آگے جبکہ استحکام پاکستان پارٹی کے چودھری علی شان سونی 14278 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں،ن لیگی امیدوار کے حامیوں کی جانب سے جشن اور فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
ایل اے 7 ن لیگ کے چودھری طارق فاروق 21075ووٹوں کیساتھ پہلے، آزاد امیدوار چودھری انوارالحق 14428ووٹ کے ساتھ پیچھے ہیں ایل اے 8 پیپلزپارٹی کے ملک ظفراقبال18543ووٹوں کے ساتھ آگے،ن لیگ کے ملک نواز خان 11093ووٹ کے ساتھ پیچھے ہیں۔
ایل اے 9 24 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے جاوید بڈھانوی 5716 ووٹ لیکر آگے،مسلم لیگ ن کے عمیر نعیم 2479 ووٹ لیکر پیچھے ہیں۔
ایل اے10 پیپلزپارٹی کے چودھری محمد یاسین 5637ووٹوں کے ساتھ آگے ن لیگ کے فتح محمود3798ووٹوں کیساتھ پیچھے ہیں۔ ایل اے 11 ن لیگ کے محمد آصف 13947ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبرپر پیپلزپارٹی کے چودھری محمد اخلاف 11074ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں،
ایل اے 12 206 پولنگ سٹیشنوں میں سے 50 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے چودھری یسین 9788 ووٹ لیکر آگے ،مسلم لیگ ن کے راجہ ریاست 6768 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پرہیں۔
ایل اے 13 193 میں سے 150 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق ن لیگ کے راجہ ایاز احمد خان18021 ووٹ لے کر آگے جبکہ آئی پی پی کے عنصر ابدالی 11686 ہزارووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں،پیپلز پارٹی کے محمد ولید انقلابی 9381ووٹ لے کر تیسرے نمبر پرہیں، لیگی امیدوار راجہ ایاز احمد خان کو6335ووٹوں کی برتری حاصل ہے۔
تفصیلات کے مطابق آزادکشمیر میں عام انتخابات میں غیرمعمولی ٹرن آؤٹ کے باعث پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھایا گیا تھا،چیف الیکشن کمشنر کی ہدایت پر 6بجے تک پولنگ جاری رہی۔ میر پور، کوٹلی اور بھمبھر کے 13 حلقوں میں الیکشن ہورہے ہیں، میرپور ڈویژن بھر میں 2 ہزار 454 پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے،پیپلزپارٹی، ن لیگ ، استحکام پاکستان پارٹی، دیگر سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدواروں سمیت 296 امیدوار میدان میں ہیں۔ الیکشن کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، ووٹنگ کے عمل میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔ میر پور کے 4 حلقوں میں 597، ضلع کوٹلی کے 6 حلقوں میں 1107 اور ضلع بھمبھر کے 3 حلقوں میں 608 پولنگ سٹیشن قائم کیے گئے۔




