اہم خبریںتازہ تریندنیا

صدر ٹرمپ قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے

واشنگٹن(اے ون نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل کرنےکے لیے آنے والے شخص کو وائٹ ہاؤس کے قریب سے اسلحے سمیت گرفتار کرلیا گیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکی سیکرٹ سروس نے مشتبہ شخص کی گاڑی سے ایک رائفل، دو پستول اور درجنوں گولیاں برآمدکرلیں۔

امریکی ہوم لینڈ سکیورٹی کے مطابق گرفتار شخص وینزویلا کا شہری ہے جو 2024 میں غیر قانونی طور پر امریکا میں داخل ہوا تھا، ملزم چوری شدہ گاڑی میں وائٹ ہاؤس کے قریب موجود تھا۔

امریکی حکام کے مطابق ملزم نے بتایا کہ اسے ذہن میں آوازیں سنائی دے رہی تھیں جو اسے واشنگٹن آکر صدر ٹرمپ کو قتل کرنےکا کہہ رہی تھیں۔

ملزم کو اسلحہ رکھنےکی متعدد دفعات کے علاوہ گاڑی کی چوری اور غیر قانونی استعمال کے الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button