اہم خبریںبلوچستانپاکستانتازہ ترین

ایرانی سرحد سے دہشت گردوں کی فائرنگ، 4 سکیورٹی اہلکار شہید

راولپنڈی (اے ون نیوز) ایران کی سرحد سے پاکستان کے ضلع کیچ میں سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 4 اہلکار شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایران کی جانب سے دہشت گردوں کے ایک گروپ نے ضلع کیچ کے جلگئی سیکٹر میں پاک ایران سرحد کے ساتھ کام کرنے والے پاکستانی سکیورٹی فورسز کے معمول کے سرحدی گشت پر حملہ کیا۔

ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ حملے میں بدقسمتی سے پاک فوج کے 4 جوان شہید ہوگئے، شہدا میں نائیک شیر احمد، لانس نائیک محمد اصغر، سپاہی محمد عرفان اور سپاہی عبدالرشید شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ دہشت گردوں کے خلاف مؤثر کارروائی کیلئے ایران سے ضروری رابطہ کیا جا رہا ہے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کی جاسکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button