اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

پی ٹی آئی حکومت میں ڈالرکی قیمت کہاں سے کہاں چلی گئی، نواز شریف

مری (اے ون نیوز) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے صدر نوازشریف نے مری میں ہونے والے اعلیٰ سطح اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اُمید نہیں تھی پیپلز پارٹی کی طرف سے کوئی شکایت کا موقع ملے گا، ہم نے مخالفین کے ساتھ ہمیشہ اچھا سلوک کیا ہے۔

نوازشریف کا کہناتھا کہ مخالفت کو دشمنی میں منتقل نہیں ہونا چاہیے، آزاد کشمیر کا ماحول اچھا رہا،جراثیم داخل ہو جائیں تویہ اچھا نہیں ہے،اپنے ساتھیوں کے ہارنے کا دکھ ہوا ہے، ہمارے اچھے اچھے امیدوار تھے،بہادری کیساتھ الیکشن لڑا، سیٹ ہار سکتے ہیں لیکن ہم نے حوصلہ نہیں ہارنا۔

اللہ تعالیٰ نے آزاد کشمیر میں ہمیں فتح سے ہمکنارکیا،اللہ تعالیٰ نے آزاد کشمیر الیکشن کے 2 مراحل میں ہی برتری دی، اب عوام کے اعتماد کو ٹھیس پہنچانے کی گنجائش نہیں،پنجاب میں ترقی کی بنیاد شہبازشریف نے رکھی، آزاد کشمیر کو بھی ترقی دلانی ہے،مسائل ختم کرنے ہیں۔

ہم نے ڈیلیور نہ کیا تو آزادکشمیر کےعوام ناراض ہوجائیں گے، آزاد کشمیر میں زیادہ سے زیادہ فنڈز دینے چاہئیں تاکہ سڑکیں بنیں،انڈسٹری لگے، زراعت پر بھی ہمیں بھرپور توجہ دینی چاہیے، آزادکشمیر میں بھی لیپ ٹاپس اور اسکالر شپس ملنی چاہئیں، آزاد کشمیر میں کسان کارڈ ملنا چاہیے۔

مسلم لیگ ن کے صدر نے کہا کہ پاکستان آگے بڑھ رہاہے،شہبازشریف کی محنت رنگ لارہی ہے، میری حکومت میں ڈالر کی قیمت نہیں بڑھی تھی، پی ٹی آئی حکومت میں ڈالرکی قیمت کہاں سے کہاں چلی گئی، شہبازشریف وزیراعظم بنے تو حالات خراب تھے،اب بہتر ہو رہے ہیں۔

پاکستان کوآئی ایم ایف سے چھٹکارا دلانےکی کوشش کی جا رہی ہے، ہم نے آزاد کشمیرمیں جو وعدے کئے اس پر پورا اُترنے کی کوشش کریں گے، شہباز شریف آزاد کشمیر حکومت کو ہیلی کاپٹر ضرور دیں،امیر مقام اور راناثنااللہ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتاہوں۔

انہوں نے کہا کہ راناثنا اللہ اور امیرمقام وہاں پہنچے جہاں پہنچنا مشکل نظرآتا تھا، امیر مقام ایسے مہم چلا رہے تھےکہ جیسےاپنی مہم چلا رہے ہیں، سی پیک کے منصوبے آزادکشمیر میں بھی لانچ کئے جائیں، خواجہ سعد رفیق نے عمدہ کام کیا،انوشہ رحمان بھی ایک ایک جگہ گئیں۔

طارق فضل چوہدری نے بھی بھرپور جواب دیا،طلال چوہدری اور مرتضیٰ جاوید عباسی نے بہت اچھاکام کیا، ہمیں اپنے منشور پر 100 فیصد عمل کرنا ہے،ذاتی طور پر نگرانی کروں گا، ہم آزاد کشمیر کو آگے بڑھتے دیکھنا چاہتے ہیں، نیا آزاد کشمیر دیکھنا چاہتےہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button