اہم خبریںپنجابتازہ ترین

زہریلی کھیر کھانے سے خاندان کے 5 افراد کی ہلاکت کا ڈراپ سین، بیٹی سمیت 4 ملزم گرفتار

چونیاں(اے ون نیوز)قصور میں زہریلی کھیر کھانے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہونے کے واقعہ کا ڈراپ سین ہوگیا ہے۔

ہائی پروفائل کیس میں بیٹی سمیت 4 نامزد افراد کے خلاف قتل اور اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزم علی نے متوفی قاسم کے بیٹے سے زیادتی کی کوشش کی یہ واقعہ 2022 میں پیش ایا۔

معاملہ تھانے اور پنچایت کے بعد معافی پر ختم ہوا جس کا علی کو رنج تھا۔ ملزم نے اپنا بدلہ لینے کے لیے قاسم کی بیٹی فاطمہ کو ورغلا کر ساتھ ملایا۔

مقتول فیملی کے سربراہ قاسم علی کے بھائی اللہ دتہ کی مدعیت میں اسکی سگی بھتجی فاطمہ دختر قاسم سمیت چار افراد کے خلاف مقدمہ تھانہ کنگن پور میں درج کیا گیا ہے۔

22 اکتوبر 2026 کی صبح ملزمہ نے گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھیر میں ملا کر والدین اور 4 بھائیوں کو کھلا دیں۔

جنرل ہسپتال لاہور میں دورانِ علاج والد فاطمہ کا والد قاسم علی، والدہ حسنہ بی بی اور تین بھائی (ناظم، آصف اور عمران) دم توڑ گئے، جبکہ ایک بھائی شوکت علی معجزانہ طور پر بچ گیا تھا۔

مقدمہ میں دو مزید ملزمان لیاقت اور طفیل کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ طفیل اور لیاقت باپ بیٹا ہیں۔ مقتولین میں عمران بھی شامل ہے جس سے 2022 میں زیادتی کی کوشش کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ ابتدائی طور پر واقعہ کو حادثہ قرار دیا گیا تھا تاہم ڈی پی او قصور آفتاب پھلروان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں چھپکلی کی ایسی کوئی قسم پائی ہی نہیں جاتی کہ جس کے کھانے میں گرنے سے کھانا زہریلا ہو اور لوگوں کی اموات ہو جائیں۔

جس کے بعد پولیس نے واقعہ کی تفتیش کا دائرہ کار وسیع کیا تھا اور چار لوگوں کے جسمانی نمونے فرانزک کے لیے بھی بھجوائے گئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button