اہم خبریںتازہ تریندنیا

ایف بی آئی کا مجرموں کی معلومات کا اہم ڈیٹا بیس ہیک ہوگیا

واشنگٹن(اےون نیوز)مجرموں کی معلومات سے متعلق امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کا اہم ڈیٹا بیس ہیک کرلیا گیا۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق ذرائع نے بتایا ہےکہ ہیکرز نے امریکا کو مطلوب ملزمان اور گرفتاری کے وارنٹس کا ڈیٹا بیس ریکارڈ ہیک کرلیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سائبر حملے میں کونسا ڈیٹا متاثر ہوا؟ حکام نے ابھی واضح نہیں کیا ہے تاہم ایف بی آئی نے جرائم سے متعلق ڈیٹا بیس میں ہیکنگ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

سی این این کے مطابق گزشتہ چند ماہ میں ایف بی آئی کے نظام پر یہ دوسرا سائبر حملہ ہے۔ اس ڈیٹا بیس کے ذریعے وفاقی، ریاستی اور مقامی قانون نافذ کرنے والے ادارے مطلوب افراد اور گرفتاری کے وارنٹس کی معلومات حاصل کرتے ہیں۔

ایف بی آئی نے واقعے پر فوری طور پرکوئی تبصرہ نہیں کیا۔ ایک سابق ایف بی آئی اہلکار نے خدشہ ظاہرکیا ہےکہ ہیکرز ڈیٹا بیس میں موجود معلومات کو تبدیل بھی کرسکتے ہیں، جس سے پولیس کی کارروائیاں متاثر ہوسکتی ہیں۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک انٹرویو کے دوران ایف بی آئی پر حالیہ سائبر حملےکے حوالے سے پوچھےگئے سوال کے جواب میں کہا کہ مجھے ابھی اس واقعے کا علم ہوا ہے، یہ اچھی خبر نہیں ہے۔

ستمبر میں شائنی ہنٹرز نامی ڈیجیٹل بھتہ خور گروپ کی جانب سے ایف بی آئی کی ملازمتوں کی ویب سائٹ تک رسائی حاصل کی گئی تھی، جس سے ایف بی آئی کے موجودہ اور سابق ملازمین کا ڈیٹا متاثر ہوا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button