اہم خبریںپاکستانتازہ ترینتجارت

پاکستان کے سرکاری قرضوں میں ایک سال کے دوران 6.2 ٹریلین روپے کا بڑا اضافہ

اسلام آباد(اے ون نیوز) پاکستان کے سرکاری قرضوں میں ایک سال کے دوران 6.2 ٹریلین روپے کا بڑا اضافہ ہوا ہے۔

وزارتِ خزانہ کی تفصیلات کے مطابق پاکستان کا مجموعی سرکاری قرضہ جون 2025 کے اختتام تک 84.8 ٹریلین روپے تھا جو بڑھ کر جون 2026 کے اختتام تک 90.98 ٹریلین روپے تک پہنچ گیا۔

اس طرح سرکاری قرضے میں 6.2 ٹریلین روپے (6 ہزار 200 ارب روپے) کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ قرضوں کا جی ڈی پی سے تناسب کم ہو کر 72 فیصد پر آ گیا ہے۔

وزارتِ خزانہ کی جانب سے مالی سال 2027 سے 2029 کے لیے تیار کردہ قرضوں کی پائیداری کے تجزیے کے مطابق جون 2026 کے اختتام تک حکومت اور حکومت کی ضمانت یافتہ مجموعی قرضوں کا حجم بڑھ کر 90.98 ٹریلین روپے تک پہنچ گیا جبکہ جون 2025 کے اختتام پر یہ قرضے 84.8 ٹریلین روپے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button