اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

کاشف شہروز 8 ہزار میٹر سے بلند 11 چوٹیاں سر کرنے والے دنیا کے کم عمر ترین کوہ پیما بن گئے

اسلام آباد (اے ون نیوز )پاکستان کے نوجوان کوہ پیما شہروز کاشف ” ماﺅنٹ انا پور “ کو سر کرنے کے بعد 8 ہزار میٹر سے بلند 11 چوٹیاں سرکرنے والے دنیا کے کم عمر ترین کو ہ پیما بن گئے ۔

پاکستان کے نوجوان کوہ پیماء شہروز کاشف نے ماو¿نٹ انا پورنا کو سر کر لیا، 8 ہزار 91 میٹر بلند انا پورنا دنیا کی دسویں بلند ترین چوٹی ہے۔شہروز کاشف پاکستانی وقت کے مطابق 6 بج کر 31 منٹ پر اناپورنا ٹاپ پر پہنچے، نوجوان پاکستانی کو پیماءاب تک 8 ہزار میٹر سے بلند 11 چوٹیاں سر کر چکے ہیں۔

21 سالہ شہروز کاشف 8 ہزار میٹر سے بلند 11 چوٹیاں سر کرنے والے دنیا کے کم عمر کوہ پیماءبن گئے، وہ11 بلند چوٹیاں سر کرنے والے دوسرے پاکستانی کوہ پیماءہیں۔اس سے قبل گلگت سے تعلق رکھنے والے سرباز علی خان اب تک 12 بلند ترین چوٹیاں سر کر چکے ہیں۔

شہروز کاشف 8 ہزار میٹر سے بلند تمام 14 سر کرنے والے کم عمر ترین ایتھلیٹ بننا چاہتے ہیں، وہ اگلے مرحلے میں داو لاگیری کی چوٹی کو سر کریں گے۔نوجوان کوہ پیماء اس سے قبل براڈ پیک، ایوریسٹ، کے ٹو، مناسلو ، کنچنگجونگا، لوٹسے، مکالو ، نانگا پربت، گیشربرم ون اور ٹو سر کرچکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button