اہم خبریںپاکستانتازہ ترینکھیل

بابراعظم نے ویو رچرڈز اور ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا

کراچی(اے ون نیوز)پاکستان کے کپتان بابراعظم نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

بابر اعظم کے ون ڈے انٹرنیشنلز میں 5 ہزار رنز مکمل ہوگئے اور وہ 5 ہزار ون ڈے رنز کرنے والے تیز ترین بیٹر بن گئے۔

بابر اعظم 100سے کم اننگز میں 5ہزار رنز کرنے والے پہلے کرکٹر ہیں، انہوں نے 97 اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا۔

جنوبی افریقا کے ہاشم آملہ نے 101 میچز میں پانچ ہزار رنز بنائے تھے، ویو رچرڈز اور ویرات کوہلی نے 114 ، 114 اننگز کھیل کر پانچ ہزار رنز کیے تھے۔

بابر اعظم 5000 ون ڈے رنز کرنے والے 14 ویں پاکستانی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button