
وادی نیلم (اے ون نیوز)وادی نیلم میں سکول جانے والی گاڑی کے دریائے نیلم میں گرنے کے واقعے میں 4 بچے جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔
وادی نیلم کے علاقے نگدر گھوڑے نکہ کے قریب اسکول جانے والی گاڑی بے قابو ہو کر دریائے نیلم میں جا گری، جس کے نتیجے میں 4 معصوم بچے موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں اور پولیس جائے وقوع پر پہنچ گئیں اور ریسکیو آپریشن کا آغاز کیا۔ حکام نے بتایا کہ دریا سے 4 لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ ڈرائیور سمیت 4 افراد کو شدید زخمی حالت میں قریبی طبی مرکز منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق گاڑی میں سوار تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔ جاں بحق ہونے والوں میں 3 سگے بھائی بھی شامل ہیں۔




