اہم خبریںتازہ تریندنیا

امریکی صدر ٹرمپ کا ایران پر مزید شدید حملوں کا اعلان

واشنگٹن(اے ون نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر مزید شدید حملوں کا اعلان کر دیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریڈیو میزبان ہیو ہیوٹ سے گفتگو میں کہا ہے کہ امریکا پیر کی رات اور منگل کو ایران پر بھرپور حملے کرے گا۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ مفاہمتی یادداشت ایران کے لیے ایک امتحان تھی، تاہم ایران نے اس کی پاسداری نہیں کی۔ہم وسطی ایران کے کوہ کولانگ گاز لا کو نشانہ بنانےجارہےہیں۔

اس کے علاوہ امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ میری اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے ساتھ بہت اچھی ہم آہنگی ہے اور ہمارے تعلقات خوشگوار ہیں۔

ٹرمپ نے کہا کہ میں بعض اوقات نیتن یاہو سے اختلاف کرتاہوں، انہیں اپنے اختلاف سے آگاہ بھی کر دیتا ہوں۔

واضح رہے کہ پیر کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کی دوبارہ ناکہ بندی کا اعلان کیا تھا۔

میڈیا سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نےکہا کہ امریکا کو آبنائے ہرمز کے محافظ کے نام سے جانا جائے گا، آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تمام کارگو پر 20 فیصد کی شرح سے فیس لیں گے۔

امریکی صدر نے کہا آبنائے ہرمز کھلی ہے اور مستقبل میں بھی کھلی رہے گی، ناکہ بندی صرف ایرانی بحری جہازوں اور انکے گاہکوں کو روکے گی، ایران کےعلاوہ دیگر ملکوں کو آبنائے ہرمز آزادانہ استعمال کی مکمل اجازت ہوگی، آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی اور نئے طریقے کار کا عمل فوری شروع کیا جائےگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button