اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

امریکہ سے مدد کی اپیل، عمران خان کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی

لاہور(اے ون نیوز) پاکستان کےسابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی امریکی کانگریس کی خاتون کے ساتھ مبینہ آڈیو سامنے آگئی۔

عمران خان نے میکسین مور واٹرز سے کہا کہ ہماری حکومت معاشی اعتبار سے بہتر کام کر رہی تھی، پاکستان کی کسی جمہوری جماعت کے خلاف تاریخ میں ایسا کریک ڈاؤن نہیں ہوا، ہم صرف قانون کی حکمرانی اور آئین کی سربلندی چاہتے ہیں، انسانی حقوق کے لئے اور قانون کی حکمرانی کے لئے آپ آواز اٹھائیں۔

دوران گفتگو عمران خان نے تحریک عدم اعتماد میں سیاسی ناکامی کا ملبہ سابق آرمی چیف پر ڈال دیا، میکسین مور واٹرز کے ساتھ زوم میٹنگ میں انہوں نے پاکستان مخالف بیان دینے پر بھی زور دیا۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ پاکستان تاریخ کے نازک ترین دور سے گزر رہا ہے، مجھے گولیاں ماری گئیں، 99 فیصد پاکستانی میرے ساتھ ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button