اہم خبریںتازہ ترینکینیڈا

کینیڈا، پی آئی اے فضائی میزبان کی ہوٹل ملازمہ کے ساتھ نازیبا حرکات،سزا بھی مل گئی

ٹورنٹو(اے ون نیوز)پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) نے کینیڈا کے ایک ہوٹل میں روم سروس خاتون کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے کی شکایت پر فضائی میزبان محمد ادریس خان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ملازمت سے معطل کر دیا۔

پی آئی اے ترجمان کے مطابق کینیڈا میں ائیر لائن کنٹری منیجر نے واقعہ سے متعلق ای میل پر اسٹیورڈ کو فوری معطل کیے جانے کا آرڈر جاری کیا۔ معطلی کے ساتھ مبینہ طور پر کینیڈا کیلئے پروازوں پر محمد ادریس کی تعیناتی پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

محمد ادریس خان 7 جولائی کو پی آئی اے کی پرواز پی کے 781 کے ذریعے اسلام آباد سے ٹورنٹو پہنچا تھا۔ متاثرہ خاتون کی شکایت پرادریس خان کیخلاف مزید کارروائی جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button