بہاولپور ( اے ون نیوز) بہاولپور کی اسلامیہ یونیورسٹی کے ملازمین مبینہ طور پر منشیات فروشی میں ملوث نکلے۔
پولیس نے گزشتہ روز اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے ایک اور عہدیدار کو منشیات کی خرید و فروخت کے الزام میں گرفتار کرلیا۔ پہلے خزانچی، پھر سکیورٹی افسر اور اب اسلامیہ یونیورسٹی کے ٹرانسپورٹ انچارج سے بھی آئس برآمد کرلی گئی۔
نجی ٹی وی کے مطابق پولیس نے ڈائریکٹر فنانس ابو بکر اور سکیورٹی افسر اعجاز شاہ کے بعد ٹرانسپورٹ انچارج الطاف سے بھی آئس برآمد کرلی۔ ایک ماہ کے دوران دو افسران سمیت تین ملازمین گرفتار کرلیے گئے۔تمام واقعات کے جواب میں جامعہ کی لیگل ٹیم بھی حرکت میں آگئی، لاہور ہائی کورٹ سے معاملے کی جوڈیشل انکوائری اور جوائنٹ تحقیقاتی ٹیم کے قیام کے ساتھ آئی جی پنجاب سے واقعہ کا نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کردیا۔